برطانیہ: گرینفل ٹاور کے واقعے میں ہلاکتوں میں اضافہ
برطانوی پولیس نے اعلان کیا ہےکہ گرینفل ٹاور کے لاپتہ افراد کے بارے میں گمان کیا جاتا ہےکہ وہ آگ لگنے کے واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
برطانوی پولیس کے مطابق گرینفل ٹاور کے اٹھاون لاپتہ افراد کو اب مردہ تصور کیا جائے گا اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان پایا جاتا ہے۔
برطانوی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ گرینفل ٹاور میں آگ لگنے والی رات سے اٹھاون افراد لاپتہ ہیں جنہیں اب مردہ ہی تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدہ افراد کی تعداد میں اضافے کا امکان پایا جاتا ہے۔
ایک سو بیس مکانات پر مشتمل گرینفل ٹاور میں تقریبا چھے سو افراد رہائش پذیر تھے۔
بدھ کو گرینفل ٹاور میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد احتجاجی مظاہرین نے جمعے کے روز مغربی لندن میں کنزیگٹن اور چلسی میں بلدیہ کی عمارت میں داخل ہو کر شہری مسائل و مشکلات کے مقابلے میں حکام کی لاپرواہی کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔