Oct ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • دنیا کے مختلف ملکوں میں لبنان اور غزہ کی حمایت میں مظاہرے

دنیا کے مختلف ممالک کے عوام نے لبنان و غزہ پٹی میں نسل کش صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہيں

سحرنیوز/دنیا: فرانس کے اسٹرسبرگ شہر کے عوام نے غزہ میں نسل کشی اور لبنان پر غاصب اسرائیل کے حملوں پر احتجاج کیا اور"ہم سب غزہ کے بچے ہیں" کے نعرے لگائے۔ سینگال کے دارالحکومت ڈاکار کے عوام نے بھی لبنان و غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے انجام پانے والی نسل کشی کی مذمت کی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کے حامی مظاہرین نے جرمنی کے برلن اور ہیمبرگ شہروں میں مظاہرے کر کے غزہ و لبنان میں اسرائیل کی نسل کشی کی مذمت کی اور فلسطین و لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے لندن اور لیڈز شہروں میں مظاہرے کر کے غزہ و لبنان کے عوام کی نسل کشی کی مذمت کی اور تل ابیب میں اسلحے کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح مظاہرین نے بی بی سی ٹی وی کی عمارت کے سامنے دھرنا و اجتماع کیا اور بی بی سی کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں انجام پانے والی نسل کشی کے سلسلے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر احتجاج کیا۔
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بھی فلسطین کے حامیوں نے غزہ میں قتل ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اسرائیل کے ہاتھوں جاری نسل کشی کی مذمت کی۔ صیہونی حکومت سات اکتوبر 2023 سے مغربی ممالک کی ہمہ گیر حمایت و مدد سے غزہ اور غرب اردن میں نہتے و مظلوم فلسطینی عوام کی بڑے پیمانے پر قتل عام کر رہی ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی ناجائز صیہونی حکومت کی جنگي مشینری کے ذریعے فلسطینی خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری رہنے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

ٹیگس