مغرب میں مظاہروں کی سرکوبی پر روسی صدر کی تنقید
روسی صدر پوتن نے مغربی ملکوں میں عوامی مظاہروں کی سرکوبی پر تنقید کی ہے۔
روس کے صدر نے مغرب کی سیکورٹی ایجنسیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ عوامی احتجاج اور مظاہروں کو سختی کے ساتھ کچل دیتی ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ مغرب کی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعے طاقت کے استعمال کی وجہ سے مغربی ملکوں میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں-
روسی صدر پوتن نے بدھ کو ملک کے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں عوامی مظاہروں اور احتجاج کو کچلنے کا سسٹم اس قدر طاقتور ہو گیا ہے کہ صرف بعض مواقع پر ہی اور بعض جماعتوں کو ہی مظاہروں کی اجازت دی جاتی ہے اور دیگر اعتراضات اور احتجاجی مظاہروں کو کچل دیا جاتا ہے-
پوتن نے امریکا میں وال اسٹریٹ تحریک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فیڈرل پولیس نے اس تحریک کے سبھی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اب یہ تحریک پوری طرح ختم ہو چکی ہے-