Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی ویزے کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان

امریکی حکومت نے چھے اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزا جاری کرنے کے لئے نئے قوانین و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔

ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نئے ویزا قانون کے مطابق چھے اسلامی ممالک کے صرف ان  شہریوں کو امریکا کا ویزا جاری کیا جائے گا جن کا اس ملک سے تجارتی یا قریبی خاندانی تعلق ہو گا-

نئے ویزا قانون کے مطابق، جو امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے لئے جاری کیا گیا ہے، چھے اسلامی ممالک کے صرف ان شہریوں کو ویزا جاری کیا جائے گا کہ جن کے والدین، میاں یا بیوی، اولاد یعنی بیٹا یا بیٹی، منھ بولی اولاد یا بھائی، امریکہ میں مقیم ہوں گے-

امریکی سپریم کورٹ نے اس ہفتے ٹرمپ حکومت کو مہاجرت سے متعلق نئے فرمان کی بعض شقوں پر عمل کرنے کی اجازت دے دی ہے کہ جس کا مقصد ایران، شام، یمن، صومالیہ، لیبیا اور سوڈان کے شہریوں کے امریکہ کے سفر کو محدود کرنا ہے-

اس سے قبل مہاجرت سے متعلق یہ فرمان اس سے قبل مریلینڈ اور ہاوائی ریاستوں کے دو ججوں کے حکم سے معلق ہو گیا تھا- 

ٹیگس