امریکہ میں نشہ آور اشیاء کی فروخت جائز
امریکی ریاست نیواڈا میں دکانوں پر بھنگ کی فروخت شروع ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیواڈا میں لذت کے حصول کے لیے نشہ آور شے کے استعمال اور فروخت کو جائز قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد دکانوں پر بھنگ کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔
ریاست کے سب سے بڑے شہر لاس ویگاس میں رات گئے ہی دکانوں کے سامنے سیکڑوں افراد کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جو خوشی سے سرشار تھے، دکانیں کھلنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اسٹور شدہ بھنگ کی بڑی مقدار فروخت ہوگئیں۔
واضح رہے کہ نومبر 2016 میں نیواڈا سمیت پانچ امریکی ریاستوں میں عوام نے بھنگ کی فروخت اور استعمال کو جائز قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ امریکا میں بھنگ کی صنعت تیز ترین ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے جو 2020ء تک 22 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ امریکہ دنیا کے دوسرے ممالک پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کرتا ہے جبکہ حقایق سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ منشیات کے فروغ اور دہشت گردی پھیلانے کی اصل جڑ ہے۔