امریکہ نے رقہ سے دہشت گردوں کو منتقل کرنا شروع کر دیا
امریکی طیارے، شام کے شہر رقہ سے داعشی دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔
شام کے رکن پارلیمنٹ عمار الاسد نے کہا ہے کہ رقہ میں موجود داعشی دہشت گردوں کو امریکی طیاروں کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
شام کا شہر رقہ اس ملک میں داعش کا اہم ترین گڑھ تصور کیا جاتا ہے جس کا شامی فورس نے مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔
عمار الاسد نے کہا کہ حکومت امریکہ، نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی آڑ میں داعشی دہشت گردوں کو موجودہ صورت حال سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ اور خاص طور سے امریکہ، جعلی فلموں اور بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے شامی حکومت کو مجرم قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
شام کے رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے دعوے بالکل جھوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کی موجودہ صورت حال سن دو ہزار تین کے عراق جیسی ہے، جب امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر اس ملک پر حملہ کر دیا تھا۔