امریکہ میں فائرنگ 23 ہلاک و زخمی
Jul ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
امریکہ میں کل ہونے والی فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
امریکہ کے شہروں ویرجینیا، کنٹاکی، ویسکانسین، کیلی فورنیا، میسوری، میشیگن، واشنگٹن، شمالی کیرولینا اور ٹیکساس میں کل ہونے والی فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں تشدد کے واقعات کے اندارج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں فائرنگ کے تیس ہزار چوّالیس واقعات کا اندراج ہوا ہے جن میں سات ہزار، چار سو چھیالیس افراد ہلاک اور چودہ ہزار، سات سو دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ہتھیار رکھنا اور فائرنگ کرنا ایک معمول بن گیا ہے جس میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔