Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • جرمنی میں نسلی تعصبات میں اضافہ

جرمنی کی سیاہ فام کمیونٹی کو منظم طریقے سے نسل پرستی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی سیاہ فام کمیونٹی کے لوگوں خاص طور پر موزمبیق سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو کئی عشرے کے قیام کے بعد بھی اپنے حقوق کی بالادستی کے لیے لاتعداد مشکلات کا سامنا ہے۔
 جرمنی میں سیاہ فام کمیونٹی کے خلاف تشدد کی لہر اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب انیس سو اکیانوے میں چودہ نسل پرستوں کے ایک گروپ نے اٹھائیس سالہ سیاہ فام نوجوان کو مشرقی جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں جسمانی تشدد کے بعد اپنی گاڑی سے روند ڈالا تھا۔
جرمنی کے اتحاد کے بعد اس ملک میں رونما ہونے والے قتل کا یہ پہلا واقعہ شمار ہوتا ہے جو بعد ازاں قانونی جنگ میں تبدیل ہو گیا۔
پندرہ ہزار موزمبیقی شہریوں نے اپنے ملک میں جاری خانہ جنگی سے جان بچا کر جرمنی میں پناہ لی تھی جو افریقی نسل کے لوگوں کی جرمنی کی جانب پہلی باضابطہ ہجرت تھی۔

ٹیگس