Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • اردو دنیا کی سب سے خوبصورت زبان,  ہندوستان کی ترقی کیلئے ہندو مسلم اتحاد و بھائی چارہ ضروری: کرن رجیجو

ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک سو پانچویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو دنیا کی سب سے خوبصورت زبان ہے اور ہندوستان کی ترقی کیلئے ہندو مسلم اتحاد و بھائی چارہ ناگزیر ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:   جمہوریت میں کھلی بحث کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے کہا کہ ہمارے جمہوری نظام میں لوگ اپنے خیالات کھل کر پیش کرتے ہیں، جو کبھی کبھی اختلافات کو جنم دیتا ہے، لیکن یہی جمہوریت کی طاقت ہے۔ رجیجو نے آئین ہند کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہر مسئلے کے حل کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے ہمارا تحفظ اسی میں مضمر ہے۔

ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو

ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے زور دیا کہ سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنا ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ "چھ تسلیم شدہ اقلیتوں میں سے مسلمان تقریباً اسّی فیصد ہیں۔ ہندو اور مسلمان دونوں بڑی برادریاں ہیں، اور ان کا پرامن بقائے باہمی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔ اگر یہ دونوں ہم آہنگی سے رہیں تو تمام دیگر برادریاں بھی ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اس پیغام کی بہترین علامت ہے۔

 

ٹیگس