امریکی صدر کے لئے ریڈ کارپیٹ نہیں پچھائیں گے، میئر لندن
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
لندن کے مئیر نے ایک بار پھر امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کی ہے۔
لندن کے میئر محمد صادق نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے سرکاری اور غیر سرکاری دورے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کی اکثریت ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالف ہے لہذا وہ نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے لئے ریڈ کارپیٹ بچھانا صحیح ہو گا۔
گزشتہ ہفتے وائٹ ہاوس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ سن دو ہزار اٹھارہ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
برطانیہ میں ٹرمپ کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو ان کے دورے کی منسوخی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے جرمنی میں گروپ بیس کے حالیہ سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عنقریب برطانیہ کا دورہ کریں گے۔