ٹرمپ امریکی عوام کے خیرخواہ نہیں، پیلوسی
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما نینسی پیلوسی نے ایک بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، امریکی عوام کے مفادات کے خواہاں نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما نینسی پیلوسی نے امریکی سینیٹ میں نئے ہیلتھ کیئر بل کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نہیں چاہتے کہ امریکی عوام کم اخراجات میں ہیلتھ کیئر سہولتوں کے حامل بنیں۔
واضح رہے کہ اوبامہ کیئر بل میں تبدیلی سے متعلق ٹرمپ کا مجوزہ بل، امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ اراکین کی مخالفت کی بنا پر شکست سے دوچار ہو گیا ہے جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ایک اور سخت دھچکا لگا ہے۔
ٹرمپ کے نئے مجوزہ ہیلتھ کیئر بل کے مطابق دو کروڑ بیس لاکھ امریکی شہری، سنہ دو ہزار چھبّیس تک طبی بیمہ سہولتوں سے محروم ہو جائیں گے۔