Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے والے گرفتار

امریکی پولیس نے امریکی سینیٹ میں اوباما کیئر بل کو منسوخ کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق اوباما کیئر کو منسوخ کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے سینیٹ کی عمارت کے سامنے اجتماج کیا۔

مظاہرین، صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان سینٹ کی جانب سے اوباما کیئر بل کو منسوخ کیے جانے کی کوششوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

پولیس نے امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں ایک سو پچپن افراد کو گرفتار کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پارٹی کے ارکان، اوباما کیئر پروگرام کو منسوخ اور اس کے بدلے نیا قانون لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اوباما کیئر پروگرام کو کوئی متبادل منصوبہ لائے بغیر منسوخ کیا گیا تو سن دو ہزار چھّبیس تک تین کروڑ بیس لاکھ امریکی شہری ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

ٹیگس