Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانے کا اعتراف

امریکی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کی شاہی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگا رہی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت، سن دو ہزار چودہ میں منظور کیے جانے والے انسداد دہشت گردی قانون پر علمدرآمد کے نام پر سیاسی مخالفین کو سرکوب کر رہی ہے۔ اس رپورٹ میں سعودی عرب کے ذریعے دہشت گردی کی مالی معاونت کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بعض شہری اور ادارے دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے جب سعودی عرب خطے میں امریکہ کا اہم ترین اتحادی شمار ہوتا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں دی جانے والی سزائے موت خاص طور سے سعودی شیعہ مسلمانوں کے قائد آیت اللہ نمر باقر نمر کی سزائے موت پر علمدرآمد کے لیے امریکی حکام کی رضامندی حاصل کی گئی تھی۔

ٹیگس