وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے استعفی دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری سین اسپائسر نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری سین اسپائسر کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سارا ہاکبی سندرزوہائٹ ہاوس کی ترجمان مقرر ہو گئی۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے سین اسپائسر منظرِ عام سے غائب تھے اور ان کی ذمہ داریاں نائب پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے سنبھال رکھی تھیں۔ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل سین اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے اور اپنی ہر بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے بعض مضحکہ خیز بیانات بھی دیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک جانب سین اسپائسر، اینتھونی اسکیئرموچی کی نامزدگی کے خلاف تھے تو دوسری جانب وہ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے بھی مخالف تھے اورڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے دیرینہ دوست اینتھونی اسکیئرموچی کو وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کئے جانے پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔