فرانس نے امریکی پابندیوں کو عالمی ضابطوں کے منافی قرار دے دیا
Jul ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
فرانس کی حکومت نے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی قرار دیا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں کسی خاص جغرافیائی سرحدوں میں محدود نہیں ہیں لہذا فرانس انہیں عالمی قوانین کے منافی سمجھتا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی شہریوں اور کمپینیوں پر امریکی پابندیوں کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر یورپی یونین کے درمیان صلاح و مشورہ ضروری ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیوں سے یورپی کمپنیاں اور شہری بری طرح متاثر ہوں گے۔