Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کل ہونے والی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے مختلف علاقوں من جملہ شمالی کیرولینا، کیلیفورنیا، لوئیزیانا، واشنگٹن اور فلوریڈا میں گزشتہ 20 گھنٹے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جرائم کی شرح دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکی معاشرے میں مختلف اقسام کے تیس کروڑ ہتھیار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور اسلحہ لابی اس کے خلاف کوئی قانون بھی پاس ہونے نہیں دیتی اسی وجہ سے فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں امریکی ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس