امریکہ اپنی پالیسیوں کے تباہ کن نتائج پر توجہ دے، روس
روس کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس مخالف پابندیوں سے واشگٹن کو اپنی پالیسیوں کے تباہ کن نتائج پر توجہ دینے کا موقع ملے گا۔
اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں اس کے خلاف جو پابندیاں عائد کی ہیں وہ واشنگٹن کو اپنی تخریب کارانہ پالیسیوں پر دھیان دینے کا موقع فراہم کریں گی۔سرگئی لاؤ روف نے کہا کہ حالیہ واقعات اس بات کی علامت ہیں کہ امریکی پالیسیاں روس مخالف افراد کے ہاتھ میں ہیں اور وہ واشنگٹن کو ماسکو کے ساتھ محاذ آرائی کی جانب لے جارہے ہیں۔لاؤروف نے واضح کیا کہ امریکی سفارت کاروں کی تعداد کو روسی سفارت کاروں کے برابر کرنے اور سفارتی املاک تک رسائی روکنے کا معاملہ مکمل طور پر روس کے خلاف امریکی اقدامات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کے اقدامات عالمی قوانین اور ضابطوں اور روسی مفادات کے عین مطابق ہیں -