Jul ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • نائیجیریا: خود کش حملے میں 38 افراد ہلاک و زخمی

نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں آج ایک خود کش حملے میں 38 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

بوکو حرام تنظیم کے ایک دہشت گرد نے ایک عمارت میں گھس کر خود کو اڑا لیا جس میں 14 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ سرکاری ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق بورنو ریاست کے دكوا میں یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب اس دہشت گرد تنظیم پر تیل سروے کرنے والی ٹیم کو اغوا کرنے اور ان میں سے کچھ کو قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فوج کی جانب سے بعد میں چلائی گئی امدادی مہم میں تیل سروے اہلکار، امدادی، فوج اور نگرانی کمیٹی سمیت 37 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ تیل اہلکار کے اغوا کے بعد نگراں صدر يمي اوسينباجو نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج بھیجی تھی۔

ٹیگس