Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ریشہ دوانیوں سے باز آجانا چاہئے : کرملین کے ترجمان کا بیان

ماسکو نے کہا ہے کہ امریکہ کو سیاسی سازشوں سے دست بردار ہوکر روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی جانب قدم بڑھانا چاہئے

رشاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کرملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو امریکہ کے خلاف تادیبی اقدامات کرنے کا حق ہے تاہم صدر ولادیمیر پوتن کا خیال ہے کہ ابھی امریکی پابندیوں کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے کا وقت نہیں آیا ہے- پیسکوف نے کہا کہ ماسکو امریکی پابندیوں کا جواب دینے کے لئے ہر وقت پوری طرح تیار ہے- کرملین کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور روس کے تعلقات کی موجودہ صورت حال کو آمرانہ کوششوں اور پابندیوں سے بچتے ہوئے بہتر بنایا جاسکتا ہے اور امریکہ کو روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرنا اور سیاسی سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے باز رہنا چاہئے- پیسکوف نے روس میں امریکی نمائندہ دفاتر اور سفارتخانوں کے کارکنوں کی تعداد کم کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ روس میں اس کا کون کون سے سفارتکار ، واپس امریکا لوٹیں گے-

ٹیگس