ٹرمپ انتظامیہ میں بحران کا سلسلہ جاری
Aug ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن انتھونی اسکارا موچی کو محض دس دن بعد ہی ان کے عہدے سے برطرف کردیا
ٹرمپ نے اسکارا موچی کو صرف دس دن پہلے ہی وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن کے شعبے کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا البتہ ان کی تقرری پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا اور اسی تنازعے کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے عہدے سے استعفا بھی دے دیا تھا اور کہا تھا کہ ٹرمپ نے یہ ایک بڑی غلطی کی ہے - اسکارا موچی کی برطرفی کی خبر وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف جان کیلی کے ذریعے عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے کے بعد ہی سامنے آئی ہے- اس سے پہلے ٹرمپ نے رینس پریبس کو وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے عہدے سے برطرف کردیا تھا - کہا جا رہا ہے کہ نئے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے ٹرمپ سے درخواست کی تھی کہ وہ اسکارا موچی کو برطرف کردیں-