امریکی پابندیاں ایٹمی معاہدے کے منافی ہیں
Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
وائٹ کے سابق مشیر نے ایران مخالف نئی پابندیوں کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور امریکی صدر کی پوزیشن کے کمزور ہونے کا باعث قراردیاہے
وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر نے ارنا سے اپنی گفتگو میں ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو خطرناک بتایا- ان کا کہنا تھا کہ ایران کا میزائلی پروگرام ایٹمی معاہدے کے منافی نہیں ہے - اس درمیان فارن پالیسی میگزین نے خبردی ہےکہ ٹرمپ نے اپنے وزیرخارجہ ٹلرسن کے اس مشورے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کو ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے اور ٹرمپ اس بات پر بھی برہم تھے کہ ٹلرسن نے اپنے دو بیانات میں اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی ہے