Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں ایٹمی معاہدے کے منافی ہیں

وائٹ کے سابق مشیر نے ایران مخالف نئی پابندیوں کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور امریکی صدر کی پوزیشن کے کمزور ہونے کا باعث قرار دیا ہے

وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر نے ارنا سے اپنی گفتگو میں ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو خطرناک بتایا- ان کا کہنا تھا کہ ایران کا میزائلی پروگرام ایٹمی معاہدے کے منافی نہیں ہے - اس درمیان فارن پالیسی میگزین نے خبردی ہے کہ ٹرمپ نے اپنے وزیرخارجہ ٹلرسن کے اس مشورے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کو ایٹمی معاہدے کی  پاسداری کرنی چاہئے اور ٹرمپ اس  بات پر بھی برہم تھے کہ ٹلرسن نے اپنے دو بیانات میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی ہے-

 

ٹیگس