Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کا اعتراف جنگ مسئلے کا حل نہیں

امریکا کی خصوصی ایلچی برائے پاکستان و افغانستان ایلس ویلز نے ٹرمپ انتظامیہ کو سفارشات پیش کی ہیں کہ افغان جنگ کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات سے نکالا جائے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکا کی خصوصی ایلچی برائے پاکستان و افغانستان ایلس ویلز نے یہ سفارشات خطے کے ممالک کے حالیہ دورے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو پیش کی ہیں تاکہ امریکی حکومت موصولہ رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے بارے میں اپنی اسٹرٹیجی کا حتمی تعین کرسکے۔

ٹرمپ انتظامیہ 16سال سے جاری افغان جنگ کو کسی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ جنگ زدہ ملک میں امن قائم ہوجائے۔ وائٹ ہاؤس افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے پر غور کر رہا ہے جہاں شدت پسندوں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں موجودہ امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کو ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ افغان جنگ جیت جانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

بہرحال کافی عرصے اور خون خرابے کے بعد امریکی حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ طاقت کے استعمال سے افغانستان کے پیچیدہ مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا اگر طاقت کا استعمال ہی حل ہوتا تو افغانستان میں بہت پہلے امن قائم ہوچکا ہوتا، افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے جس  کا راستہ مذاکرات ہے۔

ٹیگس