Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • نائجیریا کے چرچ میں فائرنگ 30 ہلاک وزخمی

افریقی مسلمان ملک نائجیریا کے ایک چرچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی نائجیریا کے ایک چرچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور چرچ میں موجود لوگوں پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ واقعہ اونیٹشا شہر کے قریبی علاقے اوزوبولو کے سینٹ فلپ چرچ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے چرچ پراس وقت حملہ کیا گیا جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔

نائجیریا میں دہشتگرد گروہ بوکوحرام کافی عرصے سے دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے کیمرون، نائجیریا، چاڈ اور نیجر میں ہونے والےحملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 20 لاکھ کسے زائد متاثر ہوئے۔

ٹیگس