Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ 19 ہلاک و زخمی

امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں انیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکا میں گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق کل پیر کے روزامریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں 9 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات آرکانزاس، ایلینوی، آلاباما،پنسلوانیا اور ماساچوسٹ میں پیش آئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ایک سو اٹھانوے سے زائد واقعات پیش آئے ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔ امریکہ میں 270 سے 300 ملین تک ہتھیارموجود ہیں  یعنی ہر 5 افراد میں سے ہر ایک کے پاس اسلحہ موجود ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک عرصے سے اسلحہ کی خرید و فروخت کو قانون کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاہم امریکی کانگریس اس کی مخالفت کرتی ہے۔کہا جارہا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس طاقتور اسلحہ لابی سے وابستہ ہیں اور ان کی انتخابی مہم کے اخراجات کا بڑا حصہ بھی اسلحہ لابی پورا کرتی ہے۔

ٹیگس