Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  •     برطانیہ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں

برطانیہ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

 برطانیہ کے وزیر مملکت برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ السٹر برٹ نے ايران كی پارليمنٹ كی ويب سائٹ كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے ايران اور یورپی ممالک كے درميان ہونے والے جوہری معاہدے پر عمل درآمد پر اطمينان كا اظہار کرتے ہوئے کہا كہ ايران بھی اس معاہدے پرعمل كررہا ہے.

انہوں نے صدر حسن روحاني كي تقريب حلف برداری ميں شركت كرنے پر خوشی کا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ دورہ ايران كے موقع پر اس ملک کے حکام سےدوطرفہ امور پربات چيت ہوئی۔

ٹیگس