Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے شمالی کوریا سے دوطرفہ مذاکرات پھر سے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جائہ این نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اگرشمالی کوریا تیار ہو تو دونوں فریق سیکورٹی اور سرحدی معاملات سے متعلق اپنے مذاکرات دوبارشروع کرسکتے ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر یں گے۔
جنوبی کوریا میں دونوں کوریاؤں  کے اتحاد کی وزارت نے بھی جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بارے میں جنوبی کوریا کی پالیسی نہ تو مخاصمانہ ہے اور نہ ہی جنوبی کوریا پیانگ یانگ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات اور رجحانات کے پیش نظر پچھلے دنوں دونوں کوریاؤں کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی تھی۔
شمالی کوریا نے بھی جواب میں دھمکی دی تھی کہ وہ جزیرہ گوام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کا منصوبہ تیار کررہا ہے۔

ٹیگس