Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • ہسپانوی شہریوں سے پولیس کی اپیل

بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اسپین کی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں اطلاعات و معلومات پولیس کو فراہم کریں۔

اسپین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کاتالونیا کی پولیس نے جمعے کو بارسلونا دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسپین کی پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ہر قسم کے مشتبہ افراد کے بارے میں اطلاعات و معلومات پولیس کو فراہم کریں۔
اسپین کی پولیس نے خبردی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ان پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جو بارسلونا دہشت گردانہ حملے کی ہی طرح کیم برلز شہر میں بھی گاڑیوں سے لوگوں کو کچل کر مار ڈالنا چاہتے تھے۔
اسپین سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ  پولیس کی دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں چھے عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
 اس لڑائی میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
 اسپین کی پولیس نے جمعرات کی رات بارسلونا میں حملہ کرنے والے دہشت گرد دریس او کبیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔اس حملے کے کچھ ہی دیر داعش نے اس دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ ایک اور گاڑی کے ڈرائیور نے بارسلونا شہر میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر دو پولیس اہلکاروں کو کچل دیا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
اسپین کے ذرائع ابلاغ نے خبرد ی ہے کہ اس گاڑی کے ڈرائیور کو بھی پولیس نے گولی مار کرہلاک کردیا۔
اس درمیان بارسلونا کے ایک مکان میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا بھی تعلق جمعرات کی رات بارسلونا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے ہے ۔
 واضح رہے کہ جمعرات کی رات ایک وین کے ڈرائیور نے بارسلونا شہر کے علاقے لاس ریمبلاس میں پیدل چلنے والوں پر اپنی گاڑی چڑھادی جس میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اورایک سو زائد زخمی ہوگئے۔
 اسپین کے حکام کا کہنا ہے کہ بارسلوناکے حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق فرانس، جرمنی ، اسپین، ہالینڈ، ارجنٹینا، وینیز ویلا ، بیلجیئم ، آسٹریلیا، ہنگری ، پیرو ، آئرلینڈ، یونان، کیوبا ، مقدونیہ، چین ، اٹلی ، رومانیہ اور الجزائر سے ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بارسلونا دہشت گردانہ حملے میں فرانس کے چھبیس شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیگس