دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کا دعوی
Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
اسپین کی ریاست کٹیالونیا کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی میں ملوث نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
کیٹالونیا کے وزیر داخلہ خواکم فورن کا کہنا تھا کہ بارسلونا حملے میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا تاہم دہشت گرد مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔اسپین کی پولیس نے کیٹالونیا کے مرکزی شہر بارسلونا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں حفاظتی انتطامات سخت کردیئے ہیں۔گزشتہ ہفتے بارسلونا میں ہونے دہشت گردانہ حملوں میں چودہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔