Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • اسپین کے علاقے کیٹالونیا میں پرتشدد مظاہرے

کیٹالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف اسپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عوامی احتجاج پرتشدد مظاہروں کی شکل اختیار کرگیا

اسپین کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں چھیالیس پولیس افسروں سمیت اسّی افراد زخمی ہوگئے جبکہ تینتیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ چار مظاہرین امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں اب بھی جیل میں ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے مظاہرین کو تشدد کا ذمہ دار بتایا ہے اور رپورٹ دی ہے کہ بارسلونہ کی بلوہ پولیس نے بدھ کی رات مظاہرین پر حملہ کر کے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف اسپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خودمختار کیٹالونیا علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

 

ٹیگس