Dec ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • کاتالونیا میں انتخابات، علیحدگی پسندوں کی فتح

کاتالونیا میں علیحدگی پسندوں نے پہلے سے بھی زیادہ نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن حاصل کرلی۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق کاتالونیا میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران علیحدگی پسندوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، الیکشن میں ووٹنگ کی شرح 81 فیصد رہی جس میں 135رکنی پارلیمنٹ کی نشستوں میں سے تین علیحدگی پسند جماعتوں نے 70 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن حاصل کرلی، علیحدگی پسندوں کی یہ فتح سابقہ انتخابات سے بھی بڑی فتح ہے۔

کاتالونیا کے جلاوطن رہنما کارلس نے اسپین حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برسلز میں بات چیت کے لیے تیار ہیں،  ہم کاتالونیا کو ایک آزاد ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،  یہ کاتالونیا کے عوام کی خواہش ہے۔

دوسری جانب قدامت پسند پارٹی کے سربراہ اور اسپین کے وزیراعظم مارینو نے کارلس کی مذاکرات کی دعوت کو رد کردیا ہے اور کارلس کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ وہ کاتالونیا میں حکومت بنانے والے رہنما سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ اسپین کے وزیراعظم نے کاتالونیا کا کنٹرول سنبھال کر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا قبل ازیں انہوں نےریفرنڈم بھی کرایا تھا کہ کاتالونیہ کو اسپین سے آزاد کردیا جائے یا نہیں جس میں حکومت کو اپنے حق میں ووٹ نہ ملنے پر حکومت نے سیکیورٹی فورسز کی مدد سے ریفرنڈم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تاکہ فیصلہ حکومت کے حق میں آئے تاہم عدالت نے اس ریفرنڈم کے نتیجے کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا۔

ٹیگس