امریکا کے بین براعظمی ایٹمی میزائل سسٹم کی جدیدکاری
Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے فرسودہ بین براعظمی میزائلی سسٹموں کی جدیدکاری کر رہا ہے
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے مینوٹ مین نامی بین براعظمی ایٹمی میزائلی سسٹموں کی جدید کاری کے لئے بوئینگ اور نارتھروپ گرومن کمپنیوں کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے - پینٹاگون کے اعلان کے مطابق امریکا کے بین براعظمی ایٹمی میزائل کے سسٹموں کی جدید کاری کے منصوبے پر باسٹھ ارب ڈالر کا خرچ آئے گا - امریکا نے اپنے ایٹمی بین براعظمی میزائلی سسٹموں کی جدیدکاری کا یہ عمل ایک ایسے وقت شروع کیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے -