Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان ڈوکلام سے پسپائی کا سمجھوتہ

نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان ڈوکلام علاقے سے اپنے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کی بارڈرسیکورٹی فورسز کی سرحدی علاقے سے فوری واپسی کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے- ہندوستان اور چین کے درمیان ڈوکلام علاقے سے فوجیوں کی فوری واپسی کا سمجھوتہ ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ چین سے ایک ہفتے قبل طے پایا ہے- نریندرمودی بریکس کےسربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین جائیں گے- اس سے قبل ہندوستان کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے امید ظاہر کی تھی کہ ڈوکلام کے علاقے میں چین اور ہندوستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا- چین اور ہندوستان کے درمیان دوکلام کے علاقے میں کشیدگی ایک مہینے پہلے اس وقت شروع ہوئی جب چین نے اس علاقے میں سڑک تعمیر کی اور ہندوستانی فوجی چینی علاقے میں داخل ہوگئے-

ٹیگس