Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیل پر وحشت طاری کردی

حزب اللہ کی فتح سے وحشت زدہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے لبنان کے خلاف بڑے حملے کی دھمکی دی ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اوگدر لیبر مین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش سے ملاقات میں حزب اللہ کی طاقت و توانائی کا اعتراف کیا اور حکومت لبنان کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔لیبر مین کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے طاقتور ہونے اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جوانوں کی تعیناتی کی ذمہ داری حکومت لبنان پر عائد ہوتی ہے۔صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نےکہا کہ اسرائیل، حزب اللہ کے طاقتور ہونے پر بقول اس کے ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتا۔صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج سے اس سلسلے میں اسرائیل کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔اس سے پہلے حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے کہا تھا کہ حزب اللہ   فوجی لحاظ سے انتہائی طاقتور ہوگئی ہے۔انہوں نے کھل کر کہا تھاکہ اسرائیل کو حزب اللہ کی طاقت کا پورا اندازہ ہے اور اسے یہ بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ حزب اللہ کے میزائل اسرائیل کے اندر تمام ہوائی اڈوں اور علاقوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

ٹیگس