Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی سعودی  پیشکش

امریکی صدر کے مشیر نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کی سعودی عرب کی پیشکش صیہونی حکام کو پہنچادی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل نمبر دس نے خبردی ہے کہ امریکی صدر کے مشیر اور داماد جیراڈ کوشنر نے اپنے حالیہ دورہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے اور ساتھ ہی اسرائیلی اور فلسطینی فریقوں کے درمیان ساز باز کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے تعلق سے ریاض کی پیشکش صیہونی حکام کو پہنچادی ہے۔
سعودی حکام نے امریکی صدر کے مشیر اور جیراڈ داماد کوشنر سے کہا ہے کہ وہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کے حق میں ہیں اور وہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان کمرشل پروازیں بھی شروع کرنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی حکام کی پیشکش کو قبول نہیں کیا اور اس بات کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ سازباز کا عمل دوبارہ شروع کریں گے۔

 

 

ٹیگس