امریکا کے ایٹمی تجربات پر روس کا انتباہ
Sep ۰۱, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
روس نے امریکا کے ایٹمی تجربات کو واشنگٹن کی وعدہ خلافی قراردیا ہے-
روسی وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے شعبے کے سربراہ میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ نئے ایٹم بموں کا تجربہ کرنے پر مبنی امریکی اقدام اور یورپ میں ہتھیاروں کی تعیناتی کا اس کا منصوبہ این پی ٹی کی صریحی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہ کہاکہ امریکا روس پر بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے گوداموں کی جدید کاری پر پردہ ڈال رہا ہے۔
امریکا کے ایٹمی سیکورٹی کے ادارے نے حال ہی میں بی12-61 قسم کے ایٹم بموں کا نیواڈا کے صحراؤں میں تجربہ کیا ہے۔