Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان میں عید الاضحی

پاکستان اور ہندوستان میں عید الاضحی آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

پاکستان اور ہندوستان میں عیدالاضحی کا تہوار آج مذہبی جوش و خروش اور دینی جذبہ کے تحت منایا جا رہا ہے۔ کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراھیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

نماز فجر کے بعد پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں نماز عید کےہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی یک جہتی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوا۔

واضح رہے کہ کل اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیج فارس کے ممالک، یورپ، امریکا، جاپان، انڈونیشیا اورافغانستان میں عید منائی گئی ۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور ہندوستان کے صدر را م ناتھ کووند نے اہل وطن کو عیدالاضحی ٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

خداکرے یہ منفرد تہوار، ہماری ملی جلی ثقافت کو تقویت بخشے ، یکجہتی اور باہمی اتحاد کو مستحکم بنائے اور ہم سب میں بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرنے کا جذبہ پیداکرے۔

 

ٹیگس