چین کی جانب سے ایران اورجوہری توانائی کے ادارے کے تعاون کی قدردانی
چین نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اور عالمی جوہری توانائی کےادارے کا باہمی تعاون قابل ستائش ہے۔
چين کی وزارت خارجہ كی ترجمان ہوا چون اينگ نے جوہری معاہدے کے نفاذ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی جوہری توانائی ادارے کے درمیان باہمی تعاون قابل ستائش ہے.
ہوا چون اينگ نے كہا كہ جوہری معاہدے پرعملدرآمد كرنا ايران اورعالمی جوہری توانائی کے ادارے كے درميان باہمی تعاون اور كوششوں كی علامت ہے.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ چين کی حكومت نے بين الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے كے سربراہ يوكيا امانو كی رپورٹ كا جائزہ ليا ہے جس ميں ايران كی صداقت كی تصديق ہوگئی ہے.
چون اينگ نے كہا كہ ہماری حكومت ايران اور عالمی جوہری توانائی کے ادارے كے درميان باہمی تعاون كا خيرمقدم كرتی ہے اور تمام فريق اس معاہدے كے مطابق عمل كريں.
بين الاقوامی جوہری توانائی ادارے كے سيكرٹری جنرل يوكيا امانو نے جمعرات كے روز اپنی آٹھويں رپورٹ ميں ايران كی ديانتداری و صداقت كی تصديق كی ہے۔