Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے موبائل میزائل لانچر کا پتہ لگانا ناممکن

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ، پیویانگ کے موبائل میزائل لانچر کی تعیناتی کی جگہ کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا یہ پتہ نہیں لگا سکتے کہ پیویانگ کا موبائل میزائل لانچر کہاں تعینات ہے اور اس کا پتہ لگانے کی ان کی کوششیں ناکام رہیں گی۔
جنوبی کوریا کی اسپیشل بحری فوج نے چوبیس اگست کو امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی تھیں جس کا مقصد شمالی کوریا کے موبائل میزائل لانچر کی تعیناتی کی جگہ کا پتہ لگاکر اسے تباہ کرنا تھا۔
شمالی کوریا، اپنے بیلسٹک میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور اسے جاسوس سیٹ لائٹ کی نظروں سے بچانے کے لئے موبائل میزائل لانچر استعمال کرتا ہے۔

ٹیگس