Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے: یوکیا آمانو

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور آئی اے آئی اے سے متعلق تمام قراردادوں پر عمل درآمد پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراداد کی پابندی کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ قرارداد تیئیس اکھتر پر عمل درآمد شروع کرے۔
یوکیا آمانو نے کہا کہ شمالی کوریا کا یہ ایٹمی تجربہ دوہزار چھے سے اب تک کا چھٹا تجربہ ہے اور یہ عالمی برادری کی بار بار کی درخواستوں کی جانب سے مکمل بے توجہی ہے۔
فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے بھی عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کے خلاف بھرپور ردعمل ظاہر کرے۔

ٹیگس