صومالیہ کے فو جی اڈے پر حملہ 26 فو جی ہلاک
Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
الشباب کے دہشتگردوں نے صومالیہ کے فو جی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 26صو مالی فو جی ہلاک ہو گئے اورمتعدد گاڑیاں جل کر خاکسترہوگئیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صو مالی فو جی آفیسر کا کہنا ہے کہ الشباب کے دہشتگردوں نے صو مالیہ کے جنوب میں واقع شہر کسمایو کے قریب فو جی اڈے پر حملہ کیا۔الشباب کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں 26 صومالی فو جی ہلاک ہوئے اور فوجی اڈے کو نقصان پہنچا تاہم صومالیہ کے سرکاری ریڈیو نے اس حملے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔