امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ کی تنصیب
Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کی جانب سے امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ کی تنصیب پرچین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی کوریا نے امریکی میزائل شکن نظام ’’تھاڈ‘‘ نصب کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی اضافی میزائل لانچرز کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی، تنصیب کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کو روکنا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوان نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکا شمالی کوریا سے لاحق خطرات کے بہانے میزائلوں کی تنصیب اور تمام متعلقہ فوجی نقل و حرکت ختم کر دیں۔ انھوں نے کہا کہ چین جنوبی کوریا سے سفارتی سطح پر اپنے سخت احتجاج کا اظہار کرے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے اعلیٰ اراکین نے کانگریس کے ارکان کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں شمالی کوریائی بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔