Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • جرمنی میں جنگ مخالفین کا مظاہرہ

جرمنی میں جنگ مخالفین نے امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ممالک کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں پر احتجاج کیا ہے۔

پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں جنگ مخالفین نے ریاست رینلینڈ- فالٹز کے شہر کایزرسلاوٹرن کے قریب امریکی فوجی اڈے کے سامنے اکٹھا ہو کر ایٹمی ہتھیاروں کی توسیع اور مشرق وسطی کے بحرانوں اور کشیدگی میں جرمن حکومت کی مداخلت کی مذمت کی۔
نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کہ جو مئی دوہزار بارہ میں شیکاگو میں منعقد ہوا تھا، نیٹو کے سربراہوں نے یورپ میں امریکہ کے ایٹم بموں کی تنصیب اور انھیں ماڈرن بنانے کے امریکی منصوبے کی حمایت کی تھی۔
امریکہ، جرمنی سمیت یورپ کی سیکورٹی کے بہانے بی اکسٹھ ایٹم بموں کے گوداموں کو باقی رکھنا اور انھیں ماڈرن بناناچاہتا ہے۔
امریکہ کے اس اقدام کا اصلی مقصد روس اور اپنے دیگر رقیبوں کوکنٹرول کرنا اور ڈرانا دھمکانا ہے۔

ٹیگس