Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • برطانيہ کی جانب سےجوہری معاہدے كے نفاذ پر تاکید

برطانوی وزير اعظم ہاوس كے ترجمان کا کہنا ہے کہ فريقين نے ايران کے جوہری معاہدے كے حوالے سے تبادل خيال كيا۔

برطانوی وزير اعظم 'ٹريزا مے' نے امريكی وزير خارجہ 'ريكس ٹلرسن' كے ساتھ ایک ملاقات كے دوران ايران كے ساتھ طے پانے والے بين الاقوامی جوہری معاہدے كے مكمل نفاذ پر زور ديا ہے۔

يہ ملاقات ايسے ميں ہوئی ہے جب حال ہی ميں بين الاقوامی جوہری توانائی ادارے 'آئی اے ای اے' نے اعلان كيا تھا كہ ايران مشتركہ جوہری معاہدے پر عملدرامد كر رہا ہے اور اس كی جانب سے كوئي خلاف ورزي نہيں كی گئی۔

اس كے علاوہ برطانوی وزير اعظم اور امريكی وزير خارجہ نے شمالی كوريا كے ميزائل تجربوں كے بارے ميں بھی گفتگو کی۔.

 

 

ٹیگس