Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا پر فوجی حملے کی دھمکی

امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔

امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے سی بی ایس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کے حل کے لئے امریکہ کی سفارتی کوششیں ناکام ہوجائیں گی تو ، شمالی کوریا پر فوجی حملہ ہی واحد راستہ باقی رہ جائے گا۔
رکس ٹیلرسن نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کے سلسلے میں امریکی پالیسی یہ ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کا مالک نہ رہے اور اس ملک سے اس طرح کے ہتھیار فائر کئے جانے کی صلاحیت سلب کر لی جائے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے بھی شمالی کوریا کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیردفاع کے پاس پـچیس ملین آبادی والے ملک کو تباہ کرنے کے آپشن موجود ہیں۔
ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے مزید کہا کہ واشنگٹن، شاید پیانگ یانگ کی فائل امریکی وزارت دفاع پنٹاگون میں بھیجنے پر مجبور ہوجائے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے دعوی کیا کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے پاس پچیس ملین آبادی والے اس ملک کو تباہ کرنے کے لئے بہت سے آپشن موجود ہیں۔
نکی ہیلی نے اگست دوہزارسترہ میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی کھوکھلی نہیں تھی۔
امریکہ جو جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی بڑھانے میں اہم کردار کا حامل ہے، شمالی کوریاکی جانب سے میزائلی اور ایٹمی تجربات روکنے کا خواہاں ہے تاہم پیانگ یانگ نے با رہا تاکید کی ہے کہ جب تک واشنگٹن اور اس کے اتحادی شمالی کوریا کو دھمکانا بند نہیں کریں گے وہ بھی اپنی فوجی طاقت اور پیشگی حملےکی صلاحتیں بڑھاتا رہے گا۔

شمالی کوریا نے ابھی حال ہی میں پیانگ یانگ کے سونان علاقے سے درمیانی فاصلے تک مارکرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کے علاقے ہوکا‏ئیدو کی فضاؤں سے ہو کرگذرا اور اس جزیرے کے جنوب میں جا کرگرا۔

 

ٹیگس