Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  •  ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر: وینزویلا

وینزویلا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر قرار دے دیا۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دارالحکومت کاراکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے۔ نکولس مادورو نے کہا کہ وینزویلا کو نہ کسی سے خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی وینزویلا کا مالک ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اس کے صدر نکولس مادورو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر وینزویلا نے سخت رد عمل دکھاتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سیاست کا ہٹلرقرار دیا۔

ٹیگس