Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی تقریر حد درجہ انتہا پسندانہ تھی، سوزن رائس

امریکی قومی سلامتی کی سابق مشیر نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے صدر ٹرمپ کی تقریر کونامناسب اور حد سے زیادہ انتہا پسندانہ قرار دیا ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کی سابق مشیر سوزن رائس نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی تقریر پرخاش اور دھمکیوں سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ٹرمپ کا کسی ملک کو نابود کرنے کی دھمکی دینا، عالمی مسائل کے حل کا کوئی مناسب طریقہ نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں ایک بار پھر شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی تھی۔وہ اس سے پہلے بھی شمالی کوریا کو غضب کی آگ کا نشانہ بنانے کی دھمکی چکے ہیں۔

ٹیگس