Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • انجیلا مرکل انتخابات میں کامیاب

انجیلا مرکل انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور اس کی اتحادی جماعت کرسچین سوشل یونین نے مجموعی طور پر 32.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ایگزٹ پول کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 20 فیصد جب کہ دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی نے 13.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ان انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی حالانکہ وہ گزشتہ حکومت میں حکمراں جماعت کے ساتھ اتحادی بھی تھی تاہم اب اسے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنا ہوگا۔

انتخابات کے حتمی نتائج آنے کے بعد انجیلا مرکل کو حکومت قائم کرنے کے لیے نئے اتحادیوں کی تلاش ہوگی اور اتحادی حکومت قائم ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ انجیلا مرکل 2005 سے اب تک جرمنی کی چانسلر کے عہدے پر فائز ہیں۔

ٹیگس