جرمنی میں پارلیمانی الیکشن کے نتائج کا اعلان
انجیلا مرکل کی جماعت ایک بار پھر جرمنی کا پارلیمانی الیکشن جیت گئی ہے
جرمنی میں اتوار کو ہونےوالے پارلیمانی الیکشن میں انجیلا مرکل کی جماعت کرسچین ڈیموکرٹیک یونین اور اس کی اتحادی جماعت نے مجموعی طورپر تینتیس فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں - جبکہ مارٹین شولٹز کی قیادت والی شوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے بیس فیصد سے تھوڑا زیادہ ووٹ حاصل کیاہے اور حکمراں اتحاد کے بعد دوسرے نمبر پر رہی- اس درمیان الٹرنیٹو فار جرمنی نامی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے بارہ فیصد ووٹ حاصل کیا اور اس کے نمائندے پہلی بار پارلیمان میں پہنچے ہیں - فری ڈیموکریٹک پارٹی نے دس فیصد ووٹ حاصل کئے اور ایک بار پھر وہ پارلیمنٹ میں واپس لوٹی ہے - جرمن پارلیمانی الیکشن میں بائیں بازو کی جماعت نے نو فیصد اور گرین لیفٹ پارٹی نے آٹھ فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں- خیال کیا جاتاہے کہ پارلیمنٹ میں پہنچنے والی سبھی جماعتیں دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت سے اتحاد کرنے سے گریز کریں گی - جرمن پارلیمان میں پانچ سو اٹھانوے نشستیں ہیں جن میں سے دوسو ننانوے نشستوں کے لئے ارکان کا انتخاب عوام کے براہ راست ووٹوں سے ہوتاہے اور دوسو ننانوے اراکین، پارٹیوں کے کوٹے معین ہونے کے بعد منتخب کئے جاتے ہیں - واضح رہے کہ جرمن عوام نے بارہ سال تک اقتدار میں رہنے والی انجیلا مرکل کو ایک بار پھر چانسلر بناکر ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے البتہ مخالف جماعتوں کے ووٹوں میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے -