Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی شمالی کوریا کے خلاف دھمکی پہ دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو فوجی آپشن استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہ آپشن شمالی کوریا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی تھی جبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شمالی کوریا کے سلسلے میں فوجی آپشن بھی ہے۔

دریں اثنا ایسے میں جب جوہری پروگرام پر شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، امریکا نے شمالی کوریا کے 8 بینکوں اور بینکوں کے 26 منتظمین پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف جنوبی کوریا کے خفیہ اداروں کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پینٹاگن کی جانب سے پروازوں کے اعلان کے بعد شمالی کوریا نے ملک کے مشرق میں جنگی طیاروں کو از سر نو تعینات کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالات نازک ہیں۔

ٹیگس